انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا، فٹنس ٹیسٹ کیلئے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے سپنر ابرار احمد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، مہمان ٹیم کو گرین کیپس پر ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔