وکٹیں حاصل کرنے کیلئے انگلش بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا: ساجد خان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستانی سپنر ساجد خان نے کہا کہ انگلینڈ بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا تا کہ وکٹیں مل سکیں۔

پاکستانی سپنر ساجد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے، پہلا اوور کرانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھا تھا، نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے سپن کیا۔

ساجد خان نے کہا کہ گیند سپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے، نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔

پاکستانی سپنر نے کہا کہ انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا، ہماری کوئی نیت نہیں تھی کہ 100 رنز کی پارٹنرشپ بنانے دیں، زاہد محمود سے معذرت، کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا، ملتان نے بہت سپورٹ کیا، پنڈی کے تماشائیوں نے سپورٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں