چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے اصولی مؤقف سے آئی سی سی کی پریشانیوں میں بھی اضافہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے اصولی مؤقف نے آئی سی سی کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔
مالی معاملات میں نقصان کے اندیشے کے باعث آئی سی سی بحرانی صورتحال سے دوچار ہوگیا، ڈیڈ لاک کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا، آئی سی سی نے 100 ڈیز ٹوگو کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا۔
پاکستان اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پاکستان سے ایونٹ شفٹ کیا گیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرے گا۔
شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز بھی پریشانی سے دوچار ہوگئے۔