مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

دبئی: (دنیا نیوز) اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم کا 14دسمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا، پاکستانی ٹیم تیسرا گروپ میچ یو اے ای کے خلاف 16 دسمبر کو کھیلے گی۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں