پاسداران انقلاب کا اسرائیل اور امریکی اثاثوں پر حملوں کی 35 ویں لہر کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل، امریکی اثاثوں پر حملوں کی 35 ویں لہر کا اعلان کردیا۔
ترجمان ایرانی پاسداران انقبال کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج خلیج میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل حملے کر رہی ہے، فرح، عماد، خیبر اور القدر میزائلوں سے اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف جارحیت کرنے والے کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا حق نہیں، جس کو شک ہو وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ جنگ کےخاتمے کا فیصلہ ایران کرے گا، امریکا، اسرائیل کے حملےجاری رہے تو خطے سے ایک لٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وامریکی سفیروں کونکالنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز کے استعمال کی پیشکش کی۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کردیا اور کہا کہ ایران میزائل حملے جاری رکھنے کےلیے تیار ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں، ایران خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے، ہمیں ایک غیر قانونی جارحیت کا سامنا ہے۔