ٹرمپ نے بچوں کے قاتل اسرائیل کی حفاظت کیلئے ہم بر وحشیانہ جارحیت کی: ترجمان ایرانی افواج
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لئے ہمارے ملک پر وحشیانہ جارحیت کی۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ طاقتور ایران اور بہادر ایرانی قوم نے ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا، دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ مجرم امریکا کی مغربی ایشیا میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، امریکی فوجی خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔