جنگ میں ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی تفصیلات جاری

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی ہلال احمر نے جنگ میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق اسرائیل امریکا فضائی حملوں میں 13 ہزار 785 عام مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

جنگ میں 11 ہزار 293 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، دو ہزار 383 کاروباری مراکز حملوں میں متاثر ہوئے۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق 65 سکولوں اور تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچا، 32 میڈیکل اور صحت کے مراکز بھی حملوں میں تباہ ہوئے۔

اسرائیلی امریکی حملوں میں امدادی گاڑیوں اور ہلال احمر کے مراکز بھی متاثر ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں