آئی سی سی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کنٹرول حاوی، پوسٹر میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کا تعصب چھپ نہ سکا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کنٹرول آئی سی سی پر حاوی ہو گیا۔
آئی سی سی نے ٹکٹ جاری کرنے کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں آئی سی سی کے ٹکٹ پوسٹر میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔
پوسٹر میں بھارتی، سری لنکن، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں کی تصاویر موجود جبکہ سلمان علی آغا کی تصویر موجود نہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں اگلے سال فروری، مارچ میں شیڈول ہے، میگا ایونٹ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہو گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔