بہاولنگر: نجی پٹرول پمپ پرسکیورٹی گارڈزکے مابین جھگڑا، ایک گارڈ جاں بحق

بہاولنگر: (دنیانیوز) فورٹ عباس نجی پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈز آپس میں لڑ پڑے ، گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پٹرول پمپ پر موجود گارڈ نے لڑائی کے بعد دو ساتھی گارڈز پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت مزمل اور زخمی کی محمد دستگیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ، فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں