ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا مبینہ قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس

ٹوبہ ٹیک سنگھ:(دنیانیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے مبینہ قتل کا نوٹس لے لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ چک نمبر 477 ج ب میں بھائی کا بہن کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں سنگدل بھائی نے اپنے باپ اور دیگر افراد کی موجودگی میں اپنی 22 سالہ بہن ماریہ کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا تھا۔

قتل کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے 22 سالہ بہن کو بے دردی سے قتل کردیا

گزشتہ روز قتل کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا، ڈی پی او نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی وجوہات جاننے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں