گھوٹکی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 4 فرار

گھوٹکی: (دنیا نیوز) تھانہ خانپور مہر کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا۔

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ 4 ملزم فرار ہو گئے۔

پولیس مقابلہ لنک روڈ شاہپور نزد بھمبھرا پل پر ہوا، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر گر گیا جسے پولیس نے ایک پسٹل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے خانپور مہر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں