اوباڑو: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوباڑو: (دنیانیوز) پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے تھے تو مقابلہ ہوگیا ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کی شناخت جانب پتافی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں