اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں، 45 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اسلام آباد :(دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے 9 کارروائیوں میں45 کلو منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، ملتان، قصور،کوئٹہ، میانوالی اوراٹک میں کی گئیں ، کارروائی میں 13 کلو770گرام آئس، 10 کلو400گرام چرس برآمد کی گئی ، ایک اور کارروائی کے دوران 8 کلو 400گرم افیون برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں