پولیس کی کراچی اور لاڑکانہ میں کارروائیاں، کروڑوں روپے کا چھالیہ اور گٹکا ضبط

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی اور لاڑکانہ میں پولیس نے کارروائی کر کے چھالیہ اور گٹکا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع کیماڑی میں پولیس نے چھاپہ مار کر ڈمپر میں چھپائی گئی چھالیہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی، برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 6 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چھالیہ کو ڈمپر میں چھپا کر بلوچستان سے کراچی لایا گیا تھا، چھالیہ کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں سمگل کیا جانا تھا جسے ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں پولیس نے گٹکا سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے وڈا بوسن کے علاقے میں کار سے گٹکے کی 23 بوریاں برآمد کر لی ہیں، پولیس نے گٹکا اپنے قبضے میں لے لیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں