لاہور: بچوں کو اغوا کر کے گردے نکالنےوالے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کو اغوا کرنے کے بعد گردے نکالنے والے گروہ کا کارندہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
لاہور کے علاقے ہنجروال میں شادے وال کے قریب اغوا کار ڈھول بجانے والے کا روپ دھار کر بچی کو بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ لیا۔
ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچی کو اغوا کرکے شیراکوٹ گردے نکالنے کے لیے لیکر جانا تھا، گردے نکالنے کیلئے بچوں کو پانچ ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں، متعدد بچوں کو اغوا کر کے گردے نکالنے والوں کو فروخت کیا ۔
ملزم نے مزید بتایا کہ گردے نکالنے والے گردے نکال کر بچوں کو نالے میں پھینک دیتے جہاں انکی موت ہوتی۔
اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑکر تھانہ ہنجروال کے اے ایس آئی عاصم کے حوالے کردیا جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے۔