اسلام آباد سے بحرین آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی گئی۔
بحرین جانے والے مسافر مفکر ممتاز نے منشیات ٹرالی بیگ کے پائپوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک قرار دیا، تلاشی پر ٹرالی بیگ کے پائپوں سے 830 گرام آئس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔