چشتیاں: دو گروپوں میں تصادم سے 2افراد کی جان گئی
چشتیاں :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع چشتیاں میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خونی واقعہ موضع ٹھینگی بلوچاں میں پیش آیا ، ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے، جاں بحق افراد کی شناخت مظفر اور ظفر کے نام سے ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔