مستونگ کے علا قے سے دو مغوی بھائیوں کی لاشیں برآمد

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علا قے اسپلنجی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویزذرائع کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا، مرنے والوں کی کی شناخت خوشحال اور امام بخش کے نام سے ہوئی، جو آپس میں بھائی تھے ۔

دوسری جانب لیویزذرائع مزید نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کو چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، تاہم دونوں مقتولین کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

لیویز اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیں، جہاں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں