کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ویئر ہاؤس کے اندر سرنگ کھود کر آئل چوری کیا جا رہا تھا، مقدمہ درج کرکے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا، آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا، پولیس نے ویئر ہاؤس کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا،2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے ویئر ہاؤس سامان سے بھری گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے کرائے پر لیا تھا، ملزموں نے 150 فٹ کھدائی کر کے لائن میں جوڑ لگایا، روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں لٹر آئل چوری کرتے تھے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کردی گئی۔