Published on:03 January, 2026

کراچی : دلبرداشتہ شہری نے نجی ہسپتال کے باتھ روم میں خود کو آگ لگا لی، حالت نازک

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے نجی ہسپتال میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔

واقعہ سعید آباد کے نجی ہسپتال میں پیش آیا، اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الرحمان کے نام سے ہوئی ، جھلسنے والے شخص نے باتھ روم میں خود کو آگ لگائی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، ابتدائی بیان میں عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اُس کی نیازی کالونی کی رہائشی ایک لڑکی سے دوستی تھی، لڑکی نے اُس سے 50 ہزار روپے مانگے تھے جو اسے دے دیے۔

زخمی شخص کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد لڑکی کسی اور کے ساتھ دکھائی دی اور دلبرداشتہ ہوکراُس نے خودکشی کا فیصلہ کیا ، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کا جسم 80 فیصد جل چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں