راجن پور: پولیس کا کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، لونڈ گینگ کا سرغنہ ہلاک
راجن پور:(دنیانیوز) پنجاب کے علاقے راجن پور کے کچے میں پولیس کے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں لونڈ گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے اطلاع پر آپریشن کیا اور جب لونڈ گینگ کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی تو وہاں مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور 3 ڈاکو زخمی ہوئے جب کہ ڈاکو اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔
بعد ازں پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لی جس کی شناخت شاہ دین لونڈ کے نام ہوئی جو لونڈ گینگ کا سرغنہ تھا، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔
ڈی پی او راجن پور کا مزید کہنا تھا کہ فرار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جلد اُنہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔