لاڑکانہ میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثہ رسول آباد کے قریب رائیس کینال روڈ پر پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 35 سالہ عرس گرگیج اور زخمی کی 15 سالہ یاسین شیخ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی یاسین کو بھی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، قصور وار کا جلد تعین کر لیا جائے گا۔