ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر جھگڑا 2 افراد کی جان لے گیا
سرگودھا: (ویب ڈیسک) سرگودھا کے نواحی علاقے میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات تحصیل شاہ پور سٹی کے علاقےکنڈان کے قریب دوگروپوں کے درمیان ویڈیو بنانے اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر جھگڑا ہوا۔
اس دوران فائرنگ سے مسعود نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جن میںسے 55 سالہ شخص آج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔