لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار رحمان ڈکیت کا بھتیجا گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) لیاری میں گینگ وار کے مرکزی کردار رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کو دورانِ واردات لیاری کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ضلع سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت دورانِ واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم حارث لیاری گینگ وار کے  حمان ڈکیت کا بھتیجا ہے، اسلحہ، راؤنڈز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی، برآمد موٹر سائیکل چھیننے کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں