کراچی: رکشہ سوار لڑکی قتل کیس، تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کے بیان لیے

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے رکشے میں سوار 17 سالہ کومل کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کے سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی فائزہ سوڈھر کر رہی تھیں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر جائے وقوعہ پر شواہد کا جائزہ لیا، عینی شاہدین کے بیانات بھی لئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف سڑکوں پر مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی چیک کی گئی، متوفی کومل کے والدین سے بھی پولیس نے ملاقات کرکے معلومات حاصل کی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کومل کو کس کی گولی لگی ہے، اب تک اِس بات کا تعین نہیں ہوسکا ہے، کورنگی چھ نمبر پر ڈاکووں سے پولیس کا مقابلہ بھی ہوا تھا، ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا ، دونوں مقامات میں کافی فاصلہ ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کومل کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا جس کی وجہ بھی کومل کو کسی کی گولی لگی اس کا تعین مشکل ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں