گاڑی میں خواتین کو دیکھ کر نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی کے قریب گاڑی میں خواتین کو دیکھ کر ملزم کی نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم خواتین اور لڑکیوں کو دیکھ کر نازیبا حرکات کر رہا تھا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ضلع شرقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویڈیو خاتون کی جانب سے بنائی گئی تھی، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنے اس عمل پر شرمندگی ہے۔