مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ورثا کا پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کا واقعہ، ورثا نے پولیس کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ آفسس کے باہر مبینہ ڈاکو کے ورثا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمیٹی نے ہمیں آج بیان کے لیے بلایا ان سے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔
مبینہ ڈاکو کے کزن غلام مصطفی کلہوڑو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئی ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں، پولیس نے پہلے مقابلے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے۔
غلام مصطفی کلہوڑو نے کہا کہ ہم نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری ایف آئی آر دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کی جائے، کمیٹی نے کہا 3 دن تک تحقیقات کرکے واقعے کی تہہ تک پہنچ کر سفارشات دیں گے۔
مبینہ ڈاکو کے کزن نے کہا کہ ویڈیو سامنے ہے، کس چیز کی تحقیقات؟ پولیس مقدمہ درج نہیں کرے گی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔
غلام مصطفی کلہوڑو نے کہا کہ ہم انصاف کی توقع رکھتے ہیں، ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ وہ تمام پولیس اہلکار جو وقوعے پر موجود تھے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔