ساہیوال میں پولیس مقابلہ: ناکہ لگا کر وارداتیں کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں پولیس مقابلہ ہوا، جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والے گینگ کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایاکہ پولیس تھانہ یوسف والا کی ٹیم دورانِ گشت جی ٹی روڈ ٹال پلازہ کے قریب موجود تھی، موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، زخمی حالت میں پکڑے گئے ڈاکو کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ زخمی ڈاکو کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ڈاکواوکاڑہ اور ساہیوال میں 10 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمکے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی، جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔