اداکار سعد قریشی کی والدہ کوروناکے باعث انتقال کر گئیں

تفریح

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار سعد قریشی کی والدہ کوروناوباکا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار نے اپنی والدہ کی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر دی، انہوں نے لکھا کہ والدہ 56 روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔ اداکار کے مطابق ان کی والدہ کا گزشتہ صبح انتقال ہوا۔

واضح رہے کہ سعد قریشی نے ڈرامہ سیریل   خدا اور محبت 2  سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ پکار، کی جاناں میں کون، محبوب آپ کے قدموں میں سمیت دیگر میں بھی شاندار کردار نبھائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں