نادیہ حسین بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

تفریح

کراچی: (روزنامہ د نیا) ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ علامات نہیں ہیں ، 2 دن سے بخار تھا باقی سب ٹھیک ہے ۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا وبا میں مبتلا ہوئی ہیں، انہوں نے چند روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود وبا کا شکار ہوئی ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ مضبوط مدافعتی نظام رکھنے سمیت صحتمند بھی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں کورونا ہو گیا اور اب وہ یہ سوچ کر حیران ہیں کہ اگر انہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوتی تو ان کی حالت کس قدر خراب ہوتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں