نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹمزحکام کی کارروائی
  • بریکنگ :- سیالکوٹ:ملزم کاشف نورسےڈیڑھ کلوآئس برآمد،ایئرپورٹ ذرائع
  • بریکنگ :- سیالکوٹ:ملزم نجی ایئرلائن سےبحرین جارہاتھا،ذرائع
Coronavirus Updates

لوگوں کو 'پینڈو' کہنے پر زرنش خان نے اداکارہ مائرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

تفریح

لاہور:(ویب ڈیسک)شہریوں کے لئے نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے پر اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ مائرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ مائرہ خان نے شہریوں کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پرایک نیا تنازع چھیڑ دیاہے۔

مائرہ خان نے انسٹاگرام  سٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو  پینڈو  قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ لوگ چاہے ڈیفنس میں شفٹ ہوجائیں لیکن وہ برگر نہیں بن سکتے کیونکہ برگر ازم قدرتی ہے خود سے نہیں بناجاسکتا۔

اس ویڈیو نے زرنش خان سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا،زرنش خان کو مائرہ خان کے خیالات اور تکبر پسند نہیں آیا اور انہوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

زرنش خان نے مائرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سلیبرٹی ہونے کے ناطے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے رویوں اور اقدامات کا دھیان رکھیں۔

اداکارہ نے مزیدکہا کہ کسی کو برگر اور پینڈو کہنا توہین آمیزی کے زمرے میں آتا ہے اور اس بات سے کسی کی عزت اورقد کاٹھ کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں