نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری
  • بریکنگ :- ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسےفی لٹربرقرار،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پٹرول کی فی لٹرقیمت 145روپے 82 پیسےبرقرار،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- لائٹ ڈیزل کی قیمت 114روپے 7 پیسےفی لٹرکی سطح پربرقراررہےگی
  • بریکنگ :- مٹی کےتیل کی قیمت 116روپے 53 پیسےفی لٹربرقرار، نوٹیفکیشن
Coronavirus Updates

بھارت کو ہرائیں، ورلڈکپ پاکستان لائیں: شوبزسٹارز پر جوش

تفریح

کراچی: (روزنامہ دنیا) شوبز سٹارز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں انتہائی پرجو ش نظر آتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دن اچھا ہوا تو بھارت سے جیت ہماری ہے۔

اداکار جاوید شیخ نے کہا جس نے ٹاس جیتا وہ میچ جیتے گا۔ اداکار ندیم نے کہا ہر فنکار پاکستان کی جیت کا منتظر ہے۔ فہد مصطفی نے کہا کرکٹ بائی چانس ہے، اچھا کھیل ہی کامیابی دلا سکتا ہے۔

فلم سٹار سعود نے کہا کہ بھارت کو ہرائیں، ورلڈ کپ پاکستان لائیں۔ اداکار نعمان حبیب نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے دبئی جا رہا ہوں، تمام میچز دیکھوں گا۔ سلمان سعید نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے اچھی ہے۔

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے، قومی ٹیم سے بھرپور امیدیں ہیں، اس بار بھارت کیخلاف جیت ہماری ہوگی۔

واضح رہے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کل کھیلے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں