سینئر اداکار طلعت حسین کی نماز جنازہ ادا ، کراچی میں سپرد خاک

کراچی :(دنیا نیوز) معروف اداکار، صدا کار اور ہدایت کار طلعت حسین کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا۔

سینئر اداکار طلعت حسین کی تدفیق ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی گئی، نماز جنازہ میں رشتہ داروں ، دوستوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر اُن کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی۔

تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کیلئے دُعا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں