فلم سائن کرنے سے پہلے والد اور اہلیہ سے مشورہ لیتا ہوں: وکی کوشل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار وکی کوشل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کوئی بھی فلم سائن کرنے سے قبل اپنے والد اور اہلیہ کترینہ کیف سے مشورہ لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار وکی کوشل نے بتایا کہ وہ ہر فلم کے سکرپٹ کا بغور جائزہ لیتے ہیں اور اگر اس میں انہیں کوئی کنفیوژن محسوس ہو تو پھر وہ اپنے والد اور پھر اہلیہ کے ساتھ سکرپٹ پر بات کرتے ہیں اور مشورہ کرتے ہیں۔

وکی کوشل کا کہنا تھا کہ وہ خود کبھی سکرپٹ کے لیے ہاں کرنے میں جلدی نہیں کرتے اور والد کے مشورے کو اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد ڈائریکٹر ہیں اس لیے وہ ہر لحاظ سے سوچ کر مشورہ دیتے ہیں، وہ انڈسٹری کے رجحانات، تجارت اور باکس آفس کی کارکردگی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں ایمی ورک اور ترپتی دیمری بھی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں