امریکی اداکار اینجل سالازار 68 برس کی عمر میں چل بسے
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی اداکار اینجل سالازار 68 سال کی عمر میں اپنے ایک دوست کے گھر سوتے ہوئے انتقال کر گئے۔
1983 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم ’اسکارفیس‘ میں ال پچینو کے سپاہی چی چی کا کردار نبھانے والے اداکار کو دل کی بیماریوں کا سامنا تھا، دوست نے سالازار کو بستر پر مردہ پایا اور موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اینجل سالازار مختلف فلموں میں بھی نظر آئے جن میں 1982 کی فلم ’اے اسٹرینجر از واچنگ‘، 1980 کی ’ویئر دی بفیلو روم‘، 1979 کی ’واک پراؤڈ‘ اور 1979 کی بلیوارڈ نائٹس شامل ہیں۔