سپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے کا باکس آفس پر راج، فلم نے 2 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی فلم ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ مسلسل تیسرے ہفتے شمالی امریکا کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی اور اس ہفتے مزید 70 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلم کی مقامی کمائی 785.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کی مجموعی کمائی 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے بعد یہ تاریخ کی صرف آٹھویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر سپائیڈر مین کا کردار نبھا رہے ہیں، ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے یہ کامیابی تقریباً 18 دن میں حاصل کی ہے، جبکہ ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے 11 دن میں 2 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...