نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز، ڈاکٹر ثمر نے ریورس انجینئرنگ کا دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے نواز شریف کا ریورس انجینئرنگ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میزائل زمین پر گرے اور اس کے ٹکرے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ تباہ شدہ ملبے اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر کیا ریسرچ کی جا سکتی ہے؟

تفصیل کے مطابق پاکستان کے میزائل اینڈ ریسرچ پروگرام کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا امریکی میزائل ٹوماہاک کی ریورس انجینئرنگ کا دعوی درست نہیں، وہ نواز شریف کے ریورس انجینئرنگ کے دعوے سے اتفاق نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل نہایت نازک ہوتا ہے۔ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ وہ زمین پر گرے اور اس کے ٹکرے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ یہ سچ ہے کہ پاکستان کو اس علاقے سے میزائل ملے، مگر وہ چند ٹکڑے تھے، تباہ شدہ ملبے اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر کیا ریسرچ کی جا سکتی ہے؟

پاکستانی سائنسدان نے کہا کہ پاکستان سے امریکہ نے یہ ملبہ واپس مانگا بھی نہیں تھا۔ ہمارے پاس امریکہ کی ایسی کوئی درخواست آئی ہی نہیں تھی۔ دوسرا یہ کہ یہ تو محض کوڑے کرکٹ کا ڈھیر تھا جو بے سود تھا، امریکہ ملبہ مانگتا تو واپس بھی کر دیتے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں