کرونال پانڈیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، بھارت، سری لنکا کا دوسرا ٹی ٹونٹی ملتوی

کرکٹ

کولمبو: (دنیا نیوز) کورونا کے وار کرکٹ میدانوں میں بھی جاری ہیں، بھارتی آل راؤنڈر کرونال پانڈیا میں وائرس کی تشخیص پر سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ ملتوی کر دیا گیا۔

بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا جاری ہے، کولمبو میں شیڈول سیریز کے دوسرے ٹی 20 کی تیاریاں تھیں کہ مہمان کھلاڑی کرونال پانڈیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس سے ٹیموں میں خوف پھیل گیا۔

انتظامیہ نے باہمی مشاورت سے آج کھیلے جانے والے میچ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں