نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتمادایوان میں پیش
  • بریکنگ :- تحریک عدم اعتمادسردارعبدالرحمان کھیتران نےپیش کی
  • بریکنگ :- تحریک کومطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی،اسپیکرعبدالقدوس بزنجو
  • بریکنگ :- 33ارکان نےتحریک پیش کرنےکی حمایت کردی ،اسپیکرکی رولنگ
  • بریکنگ :- کوئٹہ:ارکان کانشستوں پرکھڑےہوکرحمایت کااعلان
  • بریکنگ :- جام کمال کومستعفی ہوجاناچاہیے،سردارعبدالرحمان کھیتران
  • بریکنگ :- کوئٹہ:ہمارے 4ارکان لاپتہ ہیں،سردارعبدالرحمان کھیتران
  • بریکنگ :- لاپتہ 4ارکان کواسمبلی میں لایاجائے،سردارعبدالرحمان کھیتران
  • بریکنگ :- لاپتہ ارکان کوایوان میں لایا جائے،ملک سکندرایڈووکیٹ
  • بریکنگ :- لاپتہ ارکان ایوان میں نہ پہنچے تواحتجاج کریں گے،ملک سکندرایڈووکیٹ
  • بریکنگ :- جام کمال عوام کااعتمادکھوچکےہیں،ملک سکندرایڈووکیٹ
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اورناراض ارکان کااحتجاج
  • بریکنگ :- کوئٹہ :لاپتہ رکن لالہ رشید ایوان میں پہنچ گئے
  • بریکنگ :- ناراض ارکان بشریٰ رند،ماہ جبین شیران اجلاس میں شریک نہیں
  • بریکنگ :- کوئٹہ:اکبرآسکانی اورلیلیٰ ترین بھی اجلاس میں شریک نہیں
  • بریکنگ :- اسپیکرعبدالقدوس بزنجوکی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس
Coronavirus Updates

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرینگے

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے 24 ستمبر کو آن لائن خطاب کریں گے، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، افغانستان کے موجودہ حالات، بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پالیسی بیان میں اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائے گا۔

وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، عمران خان افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے، رواں سال اجلاس کا موضوع کورونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں