نوجوت سدھو نے کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

دنیا

نئی دہلی:(دنیا نیوز)بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس پنجاب کے سربراہ ، وزیر رضیہ سلطانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سندھ سدھو جو کہ رواں سال کانگرس بھارتی پنجاب کے چیف مقرر ہوئے تھے نے اب کانگریس پنجاب کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد سدھو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار تھے ۔ لیکن ریاست کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے ان کا نام ہی تجویز نہیں گیا جس پر وہ کافی مایوس تھے۔

اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سدھو نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان آئے تھے جبکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا کرتار پور راہداری کی تعمیر کے دلیرانہ اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نفع ونقصان کو خاطر میں لائے بغیر یہ کام کیا ہے اور ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

امریندرسنگھ،نوجوت سنگھ سدھوکے بعد پنجاب کی وزیررضیہ سلطانہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں