رواں سال چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑیاں

تجارت

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں دن بہ دن اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال چین میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کاروں کی تفصیل جاری کر دی گئی۔

چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے لیے چین میں 15 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست یہ ہے۔

1۔ ہانگ گوانگ منی (SAIC-GM-Wuling)
2۔ ماڈل 3 (ٹیسلا)
3۔ ماڈل Y (ٹیسلا)
4۔ ہان (BYD)
5۔ کن پلس DM-i (BYD)
6۔ لی ون(لی آٹو)
7۔ بین بین ای وی (چین گان)
8۔ آئن ایس (جی اے سی موٹر اسپن آف)
9۔ ای کیو (چیری)
10۔ اورا بلیک کیٹ(گریٹ وال موٹر)
11- P7 (Xpeng)
12- سونگ DM (BYD)
13- نیزہ وی (ہوزن آٹو)
14- کلیور (SAIC Roewe)
15۔ کن پلس EV(BYD)

 چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق ایلون مسک کی کار ساز کمپنی نے ان تین سہ ماہیوں میں 2 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں، جن میں سے ماڈل Ysکی 92 ہزار 933 گاڑیاں جبکہ ماڈل 3s کی ایک لاکھ 11 ہزار 751 گاڑیاں شامل ہیں۔

امریکہ میں مقیم آٹومیکر نے رواں سال کے اوائل میں اپنی دوسری چینی ساختہ گاڑی، ماڈل Y کی فراہمی شروع کی۔ کمپنی نے جولائی میں کار کا سستا ورژن بھی لانچ کیا۔ اس سال اب تک ٹیسلا کے شیئرز میں تقریبا 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کار بجٹ ہونگ گوانگ منی رہی۔ یہ ایک چھوٹی گاڑی ہے جو جنرل موٹرز کے مشترکہ منصوبے وولنگ موٹرز اور SAIC موٹر کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔

چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر میں ٹیسلا کی گاڑی ماڈل Y، پرانی گاڑی ماڈل 3 کے مقابلے میں چین میں دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کار ہے۔

Xpeng کی P7 سیڈان 10 ویں نمبر پر ہے، جبکہ Nio کے کسی بھی ماڈل نے ٹاپ 15 کی فہرست میں جگہ نہیں بنائی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں