میرے بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا تھا: اجے دیوگن کا اعتراف

تفریح

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اعتراف کرلیا ہے کہ ان کے بیٹے یوگ دیوگن نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم گول مال اگین کو گھر والے دیکھ کر بہت ہنسے تھے جبکہ کاجول کی ہنسی بند ہی نہیں ہو رہی تھی لیکن فلم کے دوسرے ہاف میں بیٹا یوگ دیوگن رونے لگا تھا اور وہ دوبار رویا تھا تاہم فلم میں پرینیتی چوپڑا کے کردار کی موت پر اس نے مجھے تھپڑ بھی مار دیا تھا اور آنسوؤں سے رونے لگا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں