پاکستان کی سب سے بڑی بوٹ ریلی ستولا آئی لینڈ سے ہوتی گوادر پہنچ گئی

کھیل

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے شروع ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی بوٹ ریلی استولا آئی لینڈ سے ہوتی ہوئی گوادر پہنچ گئی۔

استولا سے گوادر تک کا سفر 140 کلومیٹر فاصلہ پر محیط تھا۔ کانٹی نینٹل شیلف میں ڈولفنز کی تیراکی کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے۔ استولا میں موجود کچرا صاف کرنے کی مہم بھی چلائی گئی۔ گوادر پہنچنے پر پاکستان نیوی کے آفیشلز نے ریلی کا استقبال کیا۔

بوٹ ریلی کا مقصد پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنا تھا، بلیو اکانومی کو فروغ دینا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں