قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ایک فیصد سے زائد اضافے کا امکان

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ایک فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

قومی بچت سکیموں میں سرمایہ لگانے والوں کے لئے خوشخبری، ذرائع کے مطابق بچت سکمیوں کی شرح منافع میں ایک سے ایک اعشاریہ 7 فیصد تک اضافے کا امکان ہے جس کے لئے قومی بچت کے ادارے نے سمری وزارت خزانہ کو بھی ارسال کردی ہے۔

اس وقت بہبود اور پینشن سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 11 اعشاریہ 4 فیصد ہے، جبکہ ریگیولر انکم سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 8 اعشاریہ 76 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 9 اعشاریہ 37 فیصد کی سطح پر ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے کے سبب قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافے کی توقعات ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں