کراچی: ملازمین گھر سے لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات سمیت سامان لوٹ کر فرار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈفینس فیز سیون کے بنگلے میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں اکیلی مالکن کو گھریلو ملازمین نے کنگال کر دیا، لاکھوں روپے نقد، سونے کے زیورات، قمیتی گھڑیاں سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے پوش علاقے خیابان راحت فیز سیون کے بنگلے میں ملزمان اللہ دتہ اور عثمان نے مالکن کو باندھ کر واردات کر ڈالی، ملازمین گھر سے زیور، نقد اور قیمتی سامان لے اڑے۔ پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزم اور مالکن ہی گھر میں موجود تھے جبکہ جاتے ہوئے مالکن کی ڈبل کیبن بھی لے گئے تاہم ڈبل کیبن ہائی وے سے برآمد کرلی گئی لیکن ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں