ایف بی آر کے آئی آر ایس سسٹم میں خرابی کو فوری دورکیا جائے: صدر کراچی چیمبر

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر کے آئی آر ایس سسٹم میں خرابی کو فوری دورکیا جائے، صدر کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے پڑے گی۔

ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم میں خرابی کے سبب ٹیکس گزاروں کو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، صدر کراچی چیمبر آف کامرس محمد ادریس کے مطابق کوائف فارم میں درج نہیں ہو پا رہے، اس کے علاوہ زیادہ ڈیٹا، فائلیں پروسیس نہیں ہو رہیں ۔

محمد ادریس نے آئی آر آئی ایس کے سسٹم سے خرابی کو فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے طریقہ کار کو آسان بنائے۔ اگرسسٹم اسی طرح سست روی کا شکار رہا تو ریٹرن جمع کروانا مشکل ہوگا اور ایف بی آر کو ڈیڈ لائن بڑھانی پڑے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں