کراچی میں خاتون کی لاش کا معمہ حل، الیکٹریشن نے قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب 18 جنوری کو گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا ، خاتون کو گھر میں کام کے لئے آنے والے الیکٹریشن نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سمیرہ ناز کو الیکٹریشن نے گلا دبا کر قتل کیا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بھی بنایا، ملزم فرحان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم فرحان نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ 18 جنوری کو مقتولہ کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا سمیرہ ناز کو موقع دیکھ کر قتل کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں