ترکی: ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک
انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے مغربی شہر ایدن کے ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں استنبول میں کار میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، حکام کا کہنا تھا کہ بم سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا جس کی زد میں قریب سے گزرنے والی پولیس وین بھی آگئی۔