پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی: (ویب ڈیسک) سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔
قومی ٹیم میں لیگ سپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔
T O S S A L E R T
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
Pakistan win the toss and decide to bowl first.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/zM4e6J1yND
قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔
پاکستان ٹیم
فخر زمان، امام الحق، کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ۔
Our playing XI for today s match#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/dLwBf7wgBa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
نیوزی لینڈ ٹیم
فن ایلن، ڈیون کانوے، کپتان کین ولیمسن، ڈیرل مچل، وکٹ کیپر ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن۔