بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 963 کروڑ روپے ادا کرے گا
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ رواں سال ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو 963 کروڑ روپے کی رقم ادا کرے گا۔
سال 2016ء میں سے حاصل ہونے والی آئی سی سی کی کمائی پر بھارتی حکومت نے 193 کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا تھا جس کے بعد بھارتی بورڈ نے اپنے ریوینیو میں سے رقم آئی سی سی کو ادا کی تھی، رواں سال ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے بھی بھارتی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنے ریونیو میں سے ہی 963 کروڑ روپے منہا کرنے کا کہے گا، یہ رقم اسے میگا ایونٹ میں آمدنی پر ٹیکس کی صورت میں ادا کرنا ہوگی۔